دیر بالا میں پولیس کی کارروائی ،فورسز پر حملوں میں ملوث اہم دہشت گرد کوگرفتار کر لیا

جمعرات 3 مارچ 2016 13:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرکے دیر بالا سے مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ہونے کاالزام ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز محکمہ انسداد دہشتگردی نے دیر بالا میں مبینہ دہشتگرد شیرزادہ کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے گرفتار کرلیا سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگرد پر الزام ہے کہ اس نے 2009ء میں چترال میں واقعہ سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں آٹھ سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے تھے سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں