محکمہ ایجوکیشن میں 700 سے زائد اساتذہ جنوری میں میرٹ کے بنیاد پر بھرتی کئے جائینگے،ڈی ای او دیربالا

جمعہ 1 جنوری 2016 20:04

دیر بالا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیربالامعین الدین خٹک نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن میں 700 سے زائد اساتذہ جنوری میں میرٹ کے بنیاد پر بھرتی کئے جائینگے۔ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے امیدواران کا شیڈول جار ی کر دیا گیا ۔سکولوں میں اساتذہ کے کمی ختم ہو جائیگی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ و زنانہ دیر بالا نے معین الدین تفصیلات بتائے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ جنوری میں این ٹی ایس کے ذریعے تمام اساتذ ہ کی بھرتی کا عمل مکمل کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے باقاعدہ کاغذات کے جانچ پڑتال کیلئے سکورٹنی کمیٹیاں بنائی ہیں جو مکمل طور میرٹ لسٹ کے ساتھ اصل کاغذات چیک کر نے کے بعد فائنل میرٹ لسٹ شائع کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرائمری سکولوں میں پی ٹی سی اُمیدواران سکول میں میرٹ نمبر 1 سے میرٹ نمبر 20 تک جبکہ ہائیر، ہائی اور مڈل سکولوں میں میرٹ نمبر 1 سے لیکر 10 تک اپنے اصل دستاویزات وشناختی کارڈ و مکمل تعلیمی اسناد معہ تصدیق شدہ نقولات دو کاپی ہمراہ11 گیارہ جنوری سے لیکر 15 جنوری تک دفتر ڈی ای او دیر بالااور زنانہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کس دیر کو دفتری اوقات 9:00 بجے سے لیکر 3:00 بجے تک لائیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اُمیدواران مذکورہ تاریخوں پر انٹرویو کیلئے اپنے حاضری یقینی بنائیں

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں