دیربالا، انٹر فورسز سپورٹس مقا بلے ، دیرپولیس ٹیم نے پاک فوج کے والی بال ٹیم کو ہرایا کر ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعہ 1 جنوری 2016 20:04

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء ) پولیس لائن دیرمیں پاک فوج اور پولیس کے درمیان "شہید ملک سعد ٹرسٹ "دیربالا کے زیراہتمام انٹر فورسز سپورٹس مقابلوں کے فائنل میں دیرپولیس کی ٹیم نے پاک فوج کے والی بال ٹیم کو ہرایا کر ٹورنامنٹ جیت لیا،ٹورنامنٹ ایس آرایس پی کی تعاون سے پولیس لائن دیرمیں منعقد ہوا۔ جس میں کئی ٹیموں نے حصہ لیا ۔

فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ذکا اللہ خٹک ،ڈپٹی کمانڈر پاک فوج کرنل فرخ اور ڈی پی او سید اسرار الدین تھے ۔ ٹورنامنٹ کے آخری روز پولیس لائن دیرمیں والی کا فائنل میچ دیرپولیس اور پاک آرمی کے والی کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ فائنل میچ دیکھنے پولیس اور آرمی کے جوانوں سمیت ڈپٹی کمشنر ذکا اللہ خٹک،کرنل فرخ ،ڈی پی او سید اسرار الدین باچہ، تحصیل ناظم میرمخزالدین ، ایس آرایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر نورعجب خان،فیاض آحمد،ایس پی ایوسٹی گیشن نے شرکت کرکے بہترین مقابلے سے لطف اندوز ہوئے۔

(جاری ہے)

اوربہترین کارکردگی دونوں ٹیموں کے کھیلاڑیوں کو داد دی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک سعد شہید ٹرسٹ کے ضلعی کوارڈی نیٹر مختیارحسین نے کہا کہ مقابلوں کا مقصد فورسز کے جوانوں کو ملکی سلامتی کے دوران سیکورٹی کے ماحول ہٹ سپوڑٹس کے ذریعے انٹرٹیمنٹ کرانا اور انہیں اپنے سیکیورٹی فرائض کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع فراہم کرنا تھا، ڈپٹی کمشنر ذکا اللہ خٹک اور پاک فوج کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر کرنل فرخ نے ملک سعد شہید ٹرسٹ کے انٹرفورسز مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع فراہم کرنے سے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہریوں کو سیکیورٹی کے فرائض کے ساتھ ساتھ چند لمحوں کیلئے تفریح مواقع فراہم ہوتے ہیں جوکہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ایس آرایس پی کے کردار کو بھی سراہا کہ وہ دیربالا میں ترقیاتی اور فلاحی کاموں،ہائیڈل پاورز کے ضلع میں تنصیب کے ساتھ ساتھ دیربالا کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کو یوتھ ایکٹیویٹی کے ذریعے کھیل کود کے مواقع اور انہیں تعاون فراہم کرتے ہیں ۔

انہوں نے ضلع دیربالا کے حکومت کے ساتھ ساتھ ایس آر ایس پی کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ اس سے علاقے میں ترقی میں اضافہ ہورہا ہے۔تقریب کے آخرمیں ڈپٹی کمشنرزکا اللہ خٹک،کرنل فرخ،ڈی پی او اسرار الدین،ایس آرایس پی کے آر پی ایم نورعجب خان نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر ڈی پی او اور تحصیل ناظم میرمخزن الدین نے دونوں ٹمیوں کیلئے دس ،دس اور دو ،دو ہزار روپے نقدانعامات بھی دئیے

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں