وزیراعظم نواز شریف اپر دیر میں متاثرین زلزلہ میں چیک تقسیم کرتے وقت عوام میں گھل مل گئے

جمعرات 19 نومبر 2015 21:40

اپر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف اپر دیر میں متاثرین زلزلہ میں چیک تقسیم کرتے وقت عوام میں گھل مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے اپر دیر میں زلزلہ متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم لوگوں میں گھل مل گئے اور وہاں کے مقامی افراد نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے زلزلہ متاثرین کو پانا کوٹ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے قیاماور چکدرہ سے چترال تک اعلیٰ معیار کی سڑک تعمیر کرنے کی نوید سنائی، جس پر مقامی افراد نے وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں