اپردیر کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر150ارب روپے خرچ کررہے ہیں،یہ منصوبے یہاں کے حالات کو بدل دیں گے،ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب ایک ہیں،لواری ٹنل کا منصوبہ اگلے سال تک مکمل کرلیا جائے گا

وزیراعظم نوازشریف کاا پردیر میں عوامی اجتماع سے خطاب

جمعرات 19 نومبر 2015 21:34

اپردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اپردیر کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر150ارب روپے خرچ کررہے ہیں،یہ منصوبے یہاں کے حالات کو بدل دیں گے،ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب ایک ہیں،لواری ٹنل کا منصوبہ اگلے سال تک مکمل کرلیا جائے گا۔ وہ جمعرات کو اپردیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات پر دکھ ہے،بجلی کی قلت کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں،اپر دیر میں 132کے وی کا گرڈسٹیشن قائم کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ اپر دیر کے علاقے میں ترقی کا عمل تیز ہونا چاہیے، اپردیر کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر150ارب روپے خرچ کررہے ہیں،یہ منصوبے یہاں کے حالات کو بدل دیں گے،ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب ایک ہیں،لواری ٹنل کا منصوبہ اگلے سال تک مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں