2018 میں جب بجلی آئے گی پھر کبھی نہیں جائے گی ، نواز شریف

وزیر اعظم کااپر دیر سے چترال تک سڑک اور132 کے وی گرڈ سٹیشن بنانے کا اعلان

جمعرات 19 نومبر 2015 20:53

اپر دیر،پانا کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ز لزلہ زدگان کو معاوضے کی رقوم 25نومبر تک فوری ادا کی جائیں، معاوضے میں تاخیرکسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی، حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک اور ان متاثرین کے دکھوں کا مداوا کررہے ہیں،2018 میں جب بجلی آئے گی پھر کبھی نہیں جائے گی ،15 سال کی لوڈشیڈنگ کو ڈھائی سالوں میں ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے،اپر دیر میں 50 ارب روپے کے ترقیاتی کام شروع کر دیئے گئے ہیں،لواری ٹنل آئندہ سال مکمل کر لیا جائیگاجو خطے کی تقدیر بدل دے گا،وزیر اعظم نے چکدرہ سے چترال تک میں شاہراہ کو کشادہ اور پختہ جبکہ اپردیرمیں 132 کے وی بجلی گرڈ سٹیشن بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ان دو منصوبوں پر 50ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ دیر کے دوران ضلع کونسل ہال دیرمیں زلزلہ زدگان کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر پرویز رشید،امیرمقام،گورنرکے پی کے سردار مہتاب عباسی،سینئرصوبائی وزیرعنایت اللہ،رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ اور ضلع ناظم فصیح اللہ،کمشنر ملاکنڈ عثمان گل ، ڈی سی ذکا ء اللہ خٹک سرکاری آفسران بھی موجودتھے۔

وزیراعظم نے جمعرات کے روز اپر دیر کے زلزلہ متاثرہ علاقے پانا کوٹ کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں میں کی گئی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا انہیں اس بارے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے تقریب اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے کی گئی امدادی کا رروائیوں پر اطمینان بخش ہیں تاہم متاثرین کو امدادی چیک 25 نومبر تک ہر صورت پہنچ جانے چاہئیں ، وزیر اعظم نے کہاکہ زلزلے میں غریب عوام کے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے اللہ حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کو بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا انسانی جانوں کا کا کوئی نعم البدل نہیں اور نہ واپس لائی جا سکتی ہیں حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان متاثرین کے دکھوں کا مداوا کرنا چاہتی ہے ، متاثرین کو دی جانے والی امداد متاثرین کے جانی مالی نقصان کا معاوضہ نہیں بلکہ حکومت کا یہ فرض ہے کہ قوم کو ملک کے کسی بھی کونے میں تکلیف ہو تو حکومت انکی تکلیف بانٹے ، حکومت کی طرف سے دی جانے والی امداد متاثرین کے مشکل وقت کو آسان بنانے کے لیے ہے ،انہوں نے کہا کہ جاں بحق افرد کے لواحقین کو 6لاکھ فی کس ادا کردئیے گئی ہیں اور جن لوگوں کے مالی نقصانات ہوئے انکو بھی چیکوں کی تقسیم کی جاری ہے ، جسے 25 نومبر تک مکمل تک ہر صورت مکمل کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ ہم متاثرین کو اپنے گھروں میں آباد کریں گے اور یہاں کی عوام کو روز گار کے موقع فراہم کریں گے ، وزیر اعظم نے اپر دیر میں 132کے وی کا گرڈاسٹیشن بنانے اور اپر دیر سے چترال تک سڑک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کیلئے 50 ارب کے منصوبوں پر کام کررہی ہے ،لواری ٹنل بہت بڑا منصوبہ ہے جس کا آئندہ سال افتتاح کیا جائیگا ۔

اس کی تکمیل سے دیراور چترال میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ۔اپر دیر میں جتنی رقوم خرچ کی جارہی ہے اتنی رقوم سندھ اور پنجاب میں بھی نہیں ہوئی ،وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے بجلی ہو گی تو ملک میں معیشت کا پہیہ چلے گا، ملک کے کارخانے چلیں ، گے ملک کے طالب علم گھروں میں پڑھ سکیں گے ، ملک کی روشنی بحال ہو گی ملک میں سرما یہ کاروں کا رحجان بڑھے گا ، بجلی ہو گی تو سب کچھ ہو گا بجلی نہیں ہو گی تو اس ملک میں کچھ بھی نہیں ہو گا ،کسانوں کی خوشحالی بھی بجلی بحران کے خاتمے سے جڑی ہوئی ہے ،، ملک کو لوڈشیڈنگ فری بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور 2018تک ملک سے بجلی بحران ختم کر دیں گے ، ڈھائی سال بعد جب بجلی آئے گی تو پھر کبھی بھی نہیں جائے گی ،انہوں نے کہا کہ دیر کی عوام کی سفری سہولت کے پیش نظر چکدرہ سے اپر دیر کے راستے چترال تک ایک خوبصور ت سڑک بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سڑک کو وسطی اشیائی ریاستوں تک رسائی دیں گے ، انہوں نے کہا کہ دیر کی عوام کے لیے جتنا پیسہ خرچ کر رہے اتنا پنجاب سمیت پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر میں نہیں ہوا ، لواری ٹنل اور چکدرا سے چترال روڈ منصوبہ کی لاگت 50ارب سے زائد ہے۔

تقریب خطاب میں رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ نے وزیر اعظم کا دورہ دیر پر انکا شکریہ ادا کیا۔ اور سپاسنامے میں سوئی گیس،گرڈسٹیشن کی آپ گریڈیشن،چکدرہ سے چترال سڑک بنانے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ تقریب کے آخر میں وزیراعظم نے زلزلہ میں جان بحق افراد اور صاحبزادہ طارق اللہ کے صاحبزادے کے ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے پر انکے ایصال ثواب کیلے دعابھی کیا ۔ دیربالا سے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ ،گورنر مہتاب خان عباسی ،کمشنرملاکنڈعثمان گل ،ڈی سی ذکا اللہ خٹک اور ضلعی ناظم فصیح اللہ،ڈی پی او سیداسرار الدین نے ہیلی پیڈ پر وزیراعظم کا استقبال کیا

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں