ترقیاتی منصوبوں سے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے حالات بد ل دینگے اور غربت خوشحالی میں بدل جائیگی ‘محمد نواز شریف
جمعرات 19 نومبر 2015 16:59
اپر دیر/ پانا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے حالات بد ل دینگے اور غربت خوشحالی میں بدل جائیگی ‘ آئندہ دو سے اڈھائی سال میں لوڈشیڈنگ پر قابو پالینگے ‘ پھر بجلی آئیگی اور واپس نہیں جائیگی ‘ بجلی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ‘ اس کے بغیر نظام نہیں چل سکتا ‘ زلزلہ کے متاثرین کو پاؤں پر کھڑا کر نے میں حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ‘ یہ ہمارا قومی فرض ہے ‘ لواری ٹنل اور چترال ‘چکدرہ سے اپر دیر تک سڑک تعمیر کی جائیگی جس سے علاقے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا اور سڑک کو ہم وسطی ایشیاء تک لے جائینگے ‘ لواری ٹنل کا منصوبہ آئندہ سال مکمل ہو جائیگا۔
(جاری ہے)
خیمے اور دوائیاں تقسیم کریں کیونکہ غریبوں پر مصیبت آئی ہے حکومت جو کر سکتی ہے کرے ۔ وزیر اعلیٰ کے تعاون پر شکر یہ ادا کرتا ہوں ‘ حکومت پاکستان نے بھی فنڈ دیا ہے ۔پاکستان کا جوبھی رہنے والا ہے چاہے پنجاب ‘ سندھ اور کشمیر میں جہاں بھی ہو وہ حقدار ہے ۔اگر تکلیف پہنچے تو حکومت کا فرض ہے کہ مدد دے ۔
آپ کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر نے میں حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ یہ ہمارا فرض ہے میری خواہش اور کوشش ہے کہ ہر جگہ جاؤں ۔صاحبزادہ طارق اللہ کہہ رہے تھے کہ آپ دوسرے وزیر اعظم ہیں جو یہاں آتے ہیں ۔نواز شریف نے کہاکہ چکدرہ سے چترال تک خوبصورت سڑک بنائینگے اس کو وسطی ایشیاء تک لے جائینگے ۔لواری ٹنل کیلئے پڑا پیسہ دے رہے ہیں وہ بھی اگلے سال مکمل ہو جائے گی اور چترال کے لوگوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا ۔نواز شریف نے کہاکہ 132کے وی گرڈ سٹیشن بنانے کا اعلان کرتا ہوں جس پروگرام پر کام کررہے ہیں دو سال میں بجلی کی قلت پر قابو پالیں گے جو دس پندرہ سال سے لوڈشیڈنگ ہورہی تھی دو ڈھائی سال میں ختم کر دینگے پھر یہاں بھی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی بجلی آئے گی اور پھر جائے گی نہیں وزیر اعظم نے کہاکہ بجلی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس کے بغیر روشنی نہیں آسکتی ٹیوب ویل ‘ کارخانہ نہیں چلے گا ۔گیس کی فراہمی کے مطالبے پر وزیر اعظم نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں گیس کی کمی ہے کوشش ہے کہ ہم گیس لے آئیں ملک میں اتنی گیس نہیں کہ تمام علاقوں کو دی جاسکے جیسے ہی گیس آئے گی پہلے اپر دیر کو دی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ سڑکوں اور لواری ٹنل کے منصوبے پر مجموعی طورپر 50ارب روپے لاگت آئے گی اتنی بڑی رقم تو پنجاب اور اسلام آباد پر خرچ نہیں ہوئی جو یہاں ہوئی ہے ۔وزیر اعظم نے صاحبزادہ طارق اللہ کے بیٹے کی حادثے میں ہلاکت پر مغفرت اور پسماندگی کیلئے صبر کی دعا کی انہوں نے کہاکہ میں خود ذاتی طورپر اس علاقے میں جاری منصوبوں کی نگرانی کرونگا ۔بعد ازاں پانا کوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہونے والے بہنوں بھائیوں سے ہمدردی اور انہیں چیک دینے یہاں آئے ہیں تاکہ وہ اپنے گھر دوبارہ بنا سکیں ۔ہم نے علاقے میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں لواری ٹنل بھی آئندہ سال مکمل ہو جائیگی ‘ پچاس ارب روپے کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کی قسمت بدل جائیگی ‘ عوام ہمارا ساتھ دیں ‘ ترقیاتی منصوبوں سے حالات بدلیں گے تو غربت خوشحالی میں تبدیل ہو جائیگی ۔اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کو اپر دیر میں زلزلہ سے ہونے والی تباہ کاریوں کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اپر ددیران علاقوں میں شامل ہے جوز لزلے کی زیادہ تباہ کاریوں کا شکار ہوئے ۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پورے صوبے میں 188 ‘ اپر دیر میں 20افراد جاں بحق ہوئے۔اپردیر میں جاں بحق ہونے والے 20افراد میں سے 14جاں بحق اور 35زخمیوں کے لواحقین کو امدادی رقوم فراہم کر دی گئی ہیں، 3ہزار 330مکانات مکمل تباہ ہوئے 1650مالکان کوادائیگی کر دی گئی ہے ‘ 7ہزار 994مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جن میں سے 2ہزار 50کو ادائیگی کی گئی ۔متاثرہ افراد میں 1938تیار کھانوں کے پیکٹ اور298چٹائیاں تقسیم کی گئیں،متاثرین میں 3ہزار 447خیمے جبکہ 5ہزار 18کمبل تقسیم کیئے گئے ۔۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اپردیر میں353سکول متاثر ہوئے ہیں جنہیں 55کروڑ کی امداد فراہم کی گئی ۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ امدادی عمل 25نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔علاوہ ازیں بریفنگ میں کہا گیا کہ بونیر کے تمام متاثرین میں چیک تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دا ی۔اس موقع پروزیراطلاعات پرویز رشید ، گورنر کے پی کے سردار مہتاب ،وزیراعظم کے مشیر امیر مقام و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اپر دیر،پی ٹی آئی ورکرز کنونشن جانے والوں کا پولیس پر پتھراؤ، جوابی فائرنگ میں ایک شخص زخمی
شیر تو آخر بلی نکلا‘ مجھے موقع دیں‘ ملک کی قسمت بدل دوں گا، بلاول بھٹو زرداری
فیس بک پر دوستی بھارتی لڑکی کو نئی دہلی سے پاکستان کھینچ لائی
وادی کمراٹ میں 30 طلباء و طالبات پھنس گئے
دیر لوئر،صوبائی حکومت کے احکامات کے روشنی میں تحصیل خال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
امریکا ، اسرائیل اور ہندوستان کا ایجنڈا نافذ کرنے کیلئے انہیں لایا گیا،عمران خان
امپورٹڈ نے حکومت نے رات کوگیس کی قیمت 45 فیصد بڑھا کرایک اور تحفہ دے دیا
دیر لوئر،بلدیاتی انتخابات کے دن اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی اور دفعہ 144 لگادی گئی
آرمی چیف کا اپردیر مالاکنڈ ڈویژ ن کا دورہ
دیر بالا میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے
دیر بالا میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی بچی زندہ ہو گئی
شعور پائین واٹر سپلائی سکیم پرعملی کام جلدشروع کیاجائے،ڈی سی دیربالا
دیر بالا سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت