دو برس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دینگے:وزیراعظم :دیر بالا متاثرین زلزلہ میں امدادی چیک تقسیم
عمر جمشید جمعرات 19 نومبر 2015 15:11
دیر بالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔19 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے دیربالا میں زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ زلزلے کی صورت میں آنے والا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے ہم نے بغیر وقت ضائع کئے پشاور کا دورہ کیا اور گورنر خیبر پی کے کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کی اور ہم میدان میں کود پڑے حکومت ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر نہیں کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم زلزلے کے بعد پہاڑی علاقے پر پہنچے تو وہاں کا حال دیکھ کر فیصلہ کیا کہ ہمیں سردی کی شدت میں اضافے سے قبل گھروں کو تعمیر کرنا ہے اور کوئی تاخیر نہیں کرنی ہے اسی وقت میں نے چیف منسٹر اور گورنر کے ساتھ بیٹھ کر نقصانات کا جائزہ لیا اور امدادی چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جو کہ اب تک جاری ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ 25نومبر سے قبل ہی چیک تقسیم کرنے کا کام مکمل کریں۔
میری اللہ سے دعا ہے کہ جاں بحق افراد کو جنت میں جگہ عطا فرما اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرما۔ رقم جانوں کا معاوضہ نہیں ہے بلکہ متاثرین کے مصائب کو کم کرنے کی کوشش ہے۔اسی طرح سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ گھر بنانے کے ساتھ خیمے کمبل ‘ادویات فوری طور پر تقسیم کرنے چاہیں بغیر کسی تاخیر کے کام ہونا چاہئے۔اللہ کا شکر ہے کہ اس ضمن میں بہت اچھا کام ہوا میں شاباش دیتا ہوں کمشنر مالا کنڈ کو ‘اور میں چیف منسٹر کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں وفاقی حکومت نے بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی خطے میں رہنے والا شخص حقدار ہے کہ اس کی تکلیف کا ازالہ کیا جائے ہم انشاء اللہ آپکو اپنے پاوٴں پر کھڑا کریں گے یہ ہمارا قومی فرض ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر چکدرہ سے چترال سے سڑک تعمیر کریں گے۔لواری ٹنل اگلے سال تک مکمل کرلی جائے گی اس سے چترال کے لوگوں کو آسانی میسر آئے گی۔میرا فرض اور ڈیوٹی مجھے یہاں تک لے آئی ہے۔ میں 132کے وی کے گریڈ سٹیشن کے قیام کا اعلان کرتا ہوں ۔ اس گریڈ سٹیشن کے علاوہ ہم اگلے دوبرسوں میں بجلی کی کمی پر قابو پالیں گے۔دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
اپر دیر،پی ٹی آئی ورکرز کنونشن جانے والوں کا پولیس پر پتھراؤ، جوابی فائرنگ میں ایک شخص زخمی
شیر تو آخر بلی نکلا‘ مجھے موقع دیں‘ ملک کی قسمت بدل دوں گا، بلاول بھٹو زرداری
فیس بک پر دوستی بھارتی لڑکی کو نئی دہلی سے پاکستان کھینچ لائی
وادی کمراٹ میں 30 طلباء و طالبات پھنس گئے
دیر لوئر،صوبائی حکومت کے احکامات کے روشنی میں تحصیل خال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
امریکا ، اسرائیل اور ہندوستان کا ایجنڈا نافذ کرنے کیلئے انہیں لایا گیا،عمران خان
امپورٹڈ نے حکومت نے رات کوگیس کی قیمت 45 فیصد بڑھا کرایک اور تحفہ دے دیا
دیر لوئر،بلدیاتی انتخابات کے دن اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی اور دفعہ 144 لگادی گئی
آرمی چیف کا اپردیر مالاکنڈ ڈویژ ن کا دورہ
دیر بالا میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے
دیر بالا میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی بچی زندہ ہو گئی
دیر بالا سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو