عدلیہ اوربارکرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کردار ادا کرے،مشتاق احمد خان

جمعرات 5 نومبر 2015 20:24

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں عدالتوں اور بار کا کلیدی کردار ہے۔وہ ڈسٹرکٹ بار دیر بالا میں وکلا سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر سیشن جج دیر بالا بھی موجود تھے جب کہ سنئیر صوبائی وزیر عنایت اﷲ نے بھی خطاب کیا۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ پاکستان اور خیبر پختونخوا میں عام آدمی سمجھتا ہے کہ یہاں انصاف بکتا ہے ۔

اس کی وجہ انصاف میں تاخیر اور طویل طریقہ کار ہے۔ضرورت اس مر کی ہے کہ عدلیہ اور وکلا مل کر اس تاثر کو زائل کریں گزشتہ چند سالوں میں عدلیہ کا کردار خاصا جاندار بن گیا ہے اور اس کے لیے وکلا برادری بڑی قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ قانون دان معاشرہ کے سب سے ذمہ دار اور سمجھدار طبقہ ہے۔جمہوری معاشرہ میں وکلا بیدار ہووہاں پر امریت نہیں آ سکتی۔

انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام میں بھی عدلیہ اور وکلا کا بہت بڑا کردار ہے۔عدلیہ اور وکلا ایک دوسرے کو سپورٹ کرے تو جج صاحبان بے لاگ فیصلے دیتے رہے تو لاقانونیت کا سبب بننے والے عناصر شکست کھاکر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوں گے ۔انھوں نے عدالتی نظام میں ٹاؤٹس کے کلچر کا خاتمہ ناگزیر پے اور عدلیہ و بارا س سلسلے میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ہمارے معاشرہ میں بیداری اور بالغ نظری بتدریج آرہی ہے اور اس میں نڈر عدلیہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے معاشرہ میں کرپشن رشوت اور سفارش کا جو کلچر موجود ہے وکلا اور عدلیہ اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ جماعت اسلامی جہاں ور جس حالات میں ضروروت پڑی صف اول میں رہے گی۔بار سے خطاب کرتے ہوئے سینر صوبائی وزیر عنایت اﷲ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو مقامی سطح پر با اختیار بنانے کی دوڑ میں پورے ملک میں پہل کی ہے۔

انصاف کی فراہمی میں یہ بھی شامل ہے کہ عوام کا بلاامتیاز اور شفاف انداز میں سہولیات اور خدمات فراہم کی جائیں صوبائی حکومت اس کے لیے کوشاں ہیں۔ہم قانون سازی بھی کر رہے ہیں انتخابات کا انعقاد بھی کیا ہے اور اب مقامی منتخب نمائندوں کواختیارات کی منتقلی کامرحلہ شروع ہے انھوں نے عدلیہ اور وکلا سے ان مراحل کو تیز کرنے اور اس میں تعاون کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان شاء اﷲ ہمارا صوبہ اس حوالے سے پورے ملک میں سب سے آگے رہے گا اور مثال بنے گا۔اسحوالے سے عوام نے عدلیہ بہت ساری توقعات قائم کی ہے اگر ملک میں قانون کی حکمرانی ہو تو یہ ملک سونے اور چاندی سے مالا مال ہے اور اس کی جلد ترقی کے مکانات روشن ہیں۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں