دیربالا ،نجی موبائل کمپنی کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، ایک شخص جاں بحق ،چار شدید زخمی

جمعہ 2 اکتوبر 2015 20:26

دیربالا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء ) یونین کونسل گنوڑی میں نجی موبائل کمپنی کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری ایک شخص جاں بحق چار دیگر شدید زخمی ۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گزشتہ روز ویلج کونسل بٹ میرا یونین کونسل گنوڑی میں نجی موبائل کمپنی کے ٹاؤ ر کیلئے سامان لے جانے ولی پک ا پ گاڑی کی بریک فیل ہونے کے وجہ سے گہری کھائی میں جا گری جس میں ایک شخص منیب خان سکنہ نوشہرہ جان بحق ہو گیا جبکہ چار دیگر افرد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال دیر علاج کیلئے منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں