تیمرگرہ میں تعلیمی کانفرنس کیلئے تمام تیاریاں مکمل

جمعہ 2 اکتوبر 2015 20:26

دیر بالا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء )تیمرگرہ میں تعلیمی کانفرنس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ، سینکڑوں اساتذہ بھرپور شرکرکت کرنے کیلئے آج (ہفتہ کو)صبح روانہ ہونگے ۔تنظیم اساتذ دیر بالا کے ترجمان بخت زمین کے مطابق تیمر گرہ لوئر دیرمیں کل سے شروع ہونے والے تعلیمی کانفرنس میں دیر بالا کے مختلف کیڈر کے اساتذہ سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں اساتذہ سے رابطے ہو چکے ہیں۔اور کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام تیا ریں مکمل کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی کانفرنس تعلیمی شعور کو اجاگر کرنے، اساتذہ میں تعلیمی اتعداد بڑھانے اور احساس ذمہ داری پیدا کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔اورعلم کے میدان میں اس کانفرنس کے دور رس نتائج برامد ہونگے۔تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ 11اکتوبر کو شرینگل کے اجتماع میں سالانہ الیکشن ہوگا۔انہوں نے اس الیکشن میں بھی اساتذہ کو شرکت کی دعوت دی۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں