دیر بالا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق

کد

پیر 28 ستمبر 2015 13:27

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) دیر بالا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکارجاں بحق ہوگیا،لاش کو دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دیر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نواحی علاقہ کوٹ کے میں نامعلوم افراد نے ایف سی اہلکار ولی خان پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے،اب تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔کچھ دن پہلے بھی اسی علاقے میں نامعلوم افراد نے سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کے بیٹے پر فائرنگ کردی تھی جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں