دیربالا،ضلعی الیکشن کمشنر دیربالا کا امیدواروں اور میڈیا کو امیدواروں کی حتمی لسٹیں دینے سے انکار

جمعہ 19 اپریل 2013 21:22

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اپریل۔ 2013ء) ضلعی الیکشن کمشنر دیربالا کا آٹھارہ اپریل کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے دوسرے روز بھی امیدواروں اور میڈیا نمائندوں کو امیدواروں کے حتمی لسٹیں دینے سے انکار، الیکشن کمشنر آفیسر کے ناروا رویے کے خلاف میڈیا کے نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا احتجاج، ابھی تک لسٹیں تیار نہیں کئے گئے ہیں اور نہ اتنا وقت ہے ۔

26اپریل کو حتمی سرکاری لسٹیں فراہم کئے جائیں گے۔ محمدرازق ضلعی الیکشن کمشنر۔تفصیلات کے مطابق ضلع دیربالا میں تعینات ضلعی الیکشن کمیشن آفیسر محمدرازق کے شروع سے ہی شہریوں اور سیاسی افراد کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا۔جبکہ ووٹرز لسٹوں کے تیاری کے دوران بھی لوگوں سے تلخ کلامی کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کبھی تین لاکھ سے کم بتائے جاتے رہیں ۔

اور کبھی 368035 جبکہ اب معلوم ہوا ہے ۔ کہ پولنگ اسکیم میں درج ووٹرز لسٹ میں تعداد اس سے کم کرکے 358231 کردیا گیا ہے۔ جبکہ جماعت اسلامی کے طرف سے پی پی پی کے جانب سے بجلی کھمبے ،ٹرانسفرمرز سمیت دیگر سامان کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم کے خلاف ضلعی الیکشن کمشنر دیربالا نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا ،جس سے سیاسی جماعتوں میں ضلعی الیکشن کمیشن آفیسر کے غیرجانبداری مشکوک ہوگئے ہیں۔

جس کے خلاف جماعت اسلامی نے بھی ایک ہنگامی اجلاس طلب کرکے شدید مزمت کی ہے۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اب تک ضلعی الیکشن کمشنر سمیت کسی ضلعی آفسروں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ تاہم جب جمعہ 19 اپریل کو سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے نمائندوں ،سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں نے بھی امیدواروں کے حتمی لسٹیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔تومحمدرازق کا رویہ انتہائی جارحانہ اور غیراخلاقی تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک حتمی لسٹیں دو روز گذرنے کے باوجود بھی تیار نہیں کئے ہیں اور اگر تیار بھی ہوجائے تو یہ 26اپریل سے پہلے نہیں مل سکے گی۔ اس دوران وہ فون پر اور باربار الیکشن آفس کے طواف کرنے کے دوران الجھتے رہے ۔ اس ناروا رویے اور فائنل لسٹوں کی عدم فراہمی سے میڈیا کے نمائندوں،سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہورہا ہے ۔

اور عوام اپنے امیدواروں سے بھی لاعلم ہے کہ کون ہمارے امیدوار رہ گئی ہے۔ جبکہ ایجنسیوں اور میڈیا کے نمائندے بھی الیکشن کیلئے امیدواروں کے ناموں کو اخبارات اور ٹی وی اور اپنے بالا آفسروں کو پہنچانے اور شائع کرنے سے رہ گئے ہیں۔جبکہ اس کے برعکس صوبے خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع سے امیدواروں کے حتمی لسٹیں فائنل ہوکر اخبارات میں شائع بھی ہوچکے ہیں۔سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور میڈیا سے وابستہ افراد نے چیف الیکشن کمشنر اور نگران حکومت سے نااہل اور بداخلاق ضلعی الیکشن کمشنر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں