دیربالا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری ، سردی کی شدت میں اضافہ

منگل 26 فروری 2013 21:13

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26فروری۔2013ء) دیربالا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔بارشوں کی وجہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ۔مختلف بازاریں سردی سنسان اور دفاتر میں حاضری کم رہی۔

(جاری ہے)

جبکہ بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں سے آمدورفت معمول سے کم رہی۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دیر شہر میں 15ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے، دیر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 2.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ14ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں