تیمرگرہ سے براول جانے والی گاڑی کھائی میں گر گئی،4 بچوں اور ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 8 افراد زخمی

جمعہ 22 فروری 2013 19:53

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22فروری۔2013ء) تیمرگرہ سے براول جانے والی گاڑی گندیگار کے قریب تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گئی ،حادثے میں چار بچوں اور ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت آٹھ افراد زخمی، زخمیوں کو بیبیوڑ کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس ۔واقعات کے مطابقجمعہ کو تیمرگرہ سے براول جانے والی نان کسٹم پیڈ گاڑی نمبر671PSB جب گندیگار کے علاقے آزاری پل پہنچی تو گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔جس سے گاڑی میں سوار ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت آٹھ افراد جن میں چاربچے ذاکر،انعام، شبینہ ،ظہرہ ، نعیم ،تاج زرین ،غاور شامل تھے دیگرزخمیوں کو مقامی ہسپتال دیر منتقل کردیا گیا۔ گاڑی میں سوار سیکیورٹی فورسز کے اہلکار حوالدار کرامت اللہ سکنہ بڈ ھ بیر پشاور نے گندیگار پولیس میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں بھی براول ڈیوٹی جانے کیلئے گاڑی میں تیمرگرہ سے سوار ہوا تھا لیکن حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں