دیربالا کے مختلف علاقوں میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور بارش کا سلسلہ دو روز سے جاری

جمعہ 15 فروری 2013 17:46

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء) دیربالا کے مختلف علاقوں میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور بارش کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے،بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے کے باعث سردی میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دیر کے مختلف علاقوں میں جمعرات کے روز سے دوبارہ بارش اور بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی ہے جبکہ دیر شہر میں جمعہ کے روز وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔جس کی وجہ سے سردی کی لہر میں ایک بار پھر اضافہ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دیرشہر میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 1.2 اور زیادہ سے زیادہ 12.5ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں