دیربالا ، مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز جاری، موسم سرد ، لوگ گھروں میں محصور،بازاروں میں رش کم

جمعرات 13 دسمبر 2012 19:22

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء) دیربالا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، پہاڑوں کے بعد دیر شہرمیں بھی برفباری شروع ہوئی اور بالائی علاقوں میں ایک فٹ تک برفباری ہونے سے موسم انتہائی سرد ہوگیا جبکہ لوگ گھروں میں محصور اور بازاروں میں رش کم رہی۔ گذشتہ روز بدھ کی صبح سے دیربالا میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

جو دوسری روز جمعرات کو بھی جاری رہا۔جس سے ضلع بھر میں موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ لیکن دیربالا کے لکڑی ٹالوں میں سوختہ لکڑی کئی روز ناپید ہوچکی ہیں۔ شہریوں کے مطابق ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نے مضافاتی علاقوں سے دیرلانے والے سوختہ لکڑیوں پر ناجائز طور پر پابندی لگادی ہے۔

(جاری ہے)

سردی کی شدت کم کرنے کیلئے جلانے کیلئے لکڑی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا پیش آرہا ہے۔

تاہم جمعرات کے روز صبح دس بجے کے قریب پہاڑوں کے علاوہ دیر شہر میں موسم کی پہلی برفباری شروع ہوئی۔ تاہم کوہستان کے علاقوں تھل،کلکوٹ ،اپر براول سمیت لواری ٹاپ میں ایک فٹ کے قریب برفباری ہوئی ہے جس سے موسم کی ٹھنڈک میں سخت اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک دیر میں 20ملی میٹر بارش جبکہ درجہ حرارت1.05ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔ اور مزید چوبیس گھنٹے تک بارش رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں