دیربالا میں سیکیورٹی فورسز نے غیرقانونی اسلحہ رضا کارانہ طور پر جمع کرنے اورغیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے ،پہلے مرحلے میں عوام کے ساتھ جرگوں کا سلسلہ ، دوسرے مرحلے میں رضاکارانہ طور پر اسلحہ حکومت کے پاس جمع نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی اور ایسے عناصر کے مکانات کو مسمار کردیا جائیگا جو حکومت کے ساتھ تعاون نہ کررہا ہو، پاک آرمی لواری ٹنل سڑک کو برفباری کے دوران کھولنے کیلئے تمام اقدامات کرے گی، پاک فوج یہاں عوام کو تحفظ دینے اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہے ، پاک فوج نے افغانستان کے ساتھ بارڈر کو سیل کردیا ہے، دیربالا اور لوئر دیر کے شہری محفوظ ہوگئے ہیں، آپریشنل کمانڈر بریگیڈئیر ظہیرملک کاجرگہ سے خطاب

ہفتہ 8 دسمبر 2012 18:56

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8دسمبر۔ 2012ء) آپریشنل کمانڈر بریگیڈئیر ظہیرملک نے کہا ہے کہ دیربالا میں سیکیورٹی فورسز نے غیرقانونی بھاری اسلحے رضا کارانہ طور پر جمع کرنے اورغیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے ،پہلے مرحلے میں عوام کے ساتھ جرگوں کا سلسلہ ، دوسرے مرحلے میں رضاکارانہ طور پر اسلحہ حکومت کے پاس جمع نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی اور ایسے عناصر کے مکانات کو مسمار کردیا جائیگا جو حکومت کے ساتھ تعاون نہ کررہا ہو، پاک آرمی لواری ٹنل سڑک کو برفباری کے دوران کھولنے کیلئے تمام اقدامات کرے گی، پاک فوج یہاں عوام کو تحفظ دینے اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے بیٹھے ہیں نہ کہ یہاں اجارہ داری قائم کرنے کیلئے، پاک فوج نے افغانستان کے ساتھ بارڈر کو سیل کردیا ہے،جس سے دیربالا اور لوئر دیر کے شہری محفوظ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گرینڈ جرگے کے عمائدین سے خطاب کررہے تھے ۔ بریگیڈئیر ظہیر ملک نے کہا کہ پاک فوج یہاں عوام کو تحفظ دینے اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے بیٹھے ہیں نہ کہ یہاں اجارہ داری قائم کرنے کیلئے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے افغانستان کے ساتھ بارڈر کو سیل کردیا ہے ۔جس سے دیربالا اور لوئر دیر کے شہری محفوظ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی نے دیربالا کے مختلف درو دراز کے علاقوں میں عوام کو صحت کے سہولیات فراہم کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے لوگوں کا معائنہ کے ساتھ مفت میڈسن بھی فراہم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کو برفباری کے دوران بھی کھولارکھا جائیگا۔تاہم ہفتے میں کتنی دن آمدورفت جاری رہے گی یہ فوج کا کام نہیں ۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں