برف باری سے لواری ٹاپ بند ہونے سے ہرقسم ٹریفک بند ‘ پورے علاقے کو ٹنل بند ہونے سے مشکلات کا سامنا ، ٹنل میں جاری کام کی وجہ سے برف باری کے دوران ہفتے میں صرف تین دن ٹنل کو ٹریفک کیلئے کھولنے کافیصلہ

پیر 26 نومبر 2012 13:40

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26نومبر 2012ء ) چترال اور دیر کے پہاڑوں پر ہونے والی برف باری سے لواری ٹاپ کو بند ہوئے تین روز ہوگئے ‘ ٹریفک کیلئے بند ہونے سے پورے علاقے کو مشکلات کا سامنا تاہم زیر تعمیر لواری ٹنل کے ذریعے چترال کیلئے آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے ٹ‘ نل میں جاری کام کی وجہ سے برف باری کے دوران ہفتے میں صرف تین دن ٹنل کو تین گھنٹے ٹریفک کیلئے کھولا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دیربالا کے مختلف بالائی علاقوں سمیت لواری ٹاپ پر برف باری ہوئی برف باری کیوجہ سے لواری ٹاپ پر چترا ل جانے اور دیر سمیت ملک کے دیگر حصوں کو چترال سے آنے والی گاڑیوں کیلئے لواری پاس بند ہوگیا ۔عسکری ذرائع کے مطابق لواری ٹاپ سڑک سے برف ہٹانے کاکام جاری ہے جبکہ چترال جانے والے مسافروں اور گاڑیوں کو لواری ٹنل کے ذریعے گزاراجارہاہے چونکہ ٹنل میں توسیع کیلئے تعمیراتی کام ا بھی جاری ہے اس لئے اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ برف باری کے دوران لواری ٹنل ہفتے میں صرف تین دن یعنی پیر،بدھ اور جمعہ کے روز 12:30سے 3:30سہ پہر تک چترال جانے اور چترال سے آنے والی گاڑیوں کیلئے رہے گا جبکہ چار روز میں لواری ٹنل میں توسیع اور صفائی کا کام جاری رہے گا تاکہ ٹنل کے کام میں خلل نہ پڑ سکے۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع نے چترال جانے والے ڈرائیورز اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ جانے سے قبل لواری ٹنل اور لواری ٹاپ کے متعلق کنفرم کرلیا کریں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں