دیربالا ، بکر ا چوری کے تنازعے پر فائرنگ سے 5 افراد قتل، مقتولین میں ایک ہی خاندان کے 4افراد شامل ہیں، 2 ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

بدھ 24 اکتوبر 2012 21:53

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اکتوبر۔ 2012ء) دیربالا کے علاقے ڈوگدرہ میں بکر ا چوری کے تنازعے پر فائرنگ سے 5 افراد قتل،مقتولین میں ایک ہی خاندان کے 4افراد شامل ہیں، پولیس نے دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈوگدرہ کے گاؤں سلام بیکے میں حیاگل اور شیرباز خان کے خاندان کے درمیان ایک دوسرے پربکراچوری کرنے کے الزامات کے باعث تنازعہ چلاآرہاتھااوربدھ کو جب شیرباز خاندان کے افراد نے گج برادری کے حیاگل گجر سے چوری ہونے والے بکرے کے بارے میں پوچھنے کیلئے ان کے ہاں جارہے تھے تو راستے میں شیرباز کے خاندان کے لوگوں نے ا ن پرفائرنگ کردی جس کے بعد دونوں فریق کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں حیاء گل گجر سمیت خاندان کے چار افراد جن میں لعلی ولد غلام سید،یوسف ولد سید داود خان،ضیاء الدین ولد حیاگل ،حیاء گل ولد سید داود ،بدرمنیر ولد شیربازچل بسے ۔ واقعہ کے بعد شرینگل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دو ملزمان عمر محمد اور جمعہ روز پسران گجرخان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے رپورٹ درج کرلی۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں