دیربالا: مقامی لشکر کی کارروائیوں میں دو شرپسند ہلاک

پیر 29 جون 2009 15:24

دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون ۔2009ء) دیربالا کے علاقے ڈوگ درہ میں مقامی لشکر کی کارروائیوں میں دو شرپسند ہلاک اور ان کے پانچ مکانات تباہ کردیئے گئے۔ شدت پسندوں کے خلاف دیر بالا میں مقامی لشکر کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی قبائل نے آج مختلف علاقوں سے چودہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا اور شرپسندوں کے پانچ مکان تباہ کردیئے۔

(جاری ہے)

جھڑپوں میں دو شدت پسند بھی مارے گئے۔

ادھر بونیر کے سواڑی بازار میں کار بم دھماکے میں نو افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ بھی کی۔ ادھر سوات کے علاقے کوکاری میں بھی شیلنگ کی گئی ہے۔ مدین، خوازہ خیلہ اور ضلع شانگلہ میں آٹھ سے شام پانچ بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔ بونیر میں بھی صبح سات سے شام سات بجے تک کرفیو میں وقفہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں