دیربالا،مسلح قبائلی لشکر نے جنگجو گروپ کو گھیرے میں لے لیا ،فائرنگ کا تبادلہ جاری ،24سے زائد عسکریت پسند ہلاک،پاکستان افغانستان کے سرحدی علاقوں میں بھی سوات جیسا آپریشن کرے ،امریکہ کا مطالبہ ، پاکستان کی آمادگی۔ اپ ڈیٹ
منگل 9 جون 2009 15:19
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق مقامی لشکر میں حیاگے شرقی،کیلوٹ، مینہ ڈوگ، دون، شرینگل، روخان اور ڈوگ پائیں کے عوام شامل ہیں۔
لشکر نے عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، تیس مکانات نذر آتش اور متعدد گھروں کو مسمار کردیا۔ مقامی لشکر نے عسکریت پسندوں کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیا ہوا ہے اور شر پسندوں سے متعدد ٹھکانے چھین لیے ہیں۔ عسکریت پسند برڈوگ،شاٹ کس، سلام بیکی اور مینہ میں موجود ہیں جہاں پر مقامی لشکر اور شر پسندوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔ امریکی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق دیربالا میں جمعہ کو مسجد میں ہونیوالے بم دھماکے کے بعد قبائلی لوگوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور قبائلی لشکر نے تیزی سے کارروائیاں شروع کررکھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق طالبان جنگجوؤں کے ایک گروپ کو لشکر نے گھیرے میں لے لیا ہے جو گھیرے سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے اور دونوں گروپ میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسری جانب امریکی حکام نے پاکستان پر زوردیا ہے کہ افغانستان کے قریبی علاقوں میں بھی اسی قسم کاآپریشن کریں۔مقامی پولیس افسر فضل ربی کے مطابق 1500قبائلیوں پر مشتمل لشکر نے شتکاس اور غازی گئی کے علاقوں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے کچھ طالبان نے ایک اور گاؤں ملک بئی کی طرف فرارہونے کی کوشش کی لیکن انہیں قبائلیوں نے گھیر لیا اور 200 کے قریب عسکریت پسند اس وقت قبائلیوں کے قبضے میں ہیں۔فضل ربی نے کہاکہ اس لشکر کے پاس اپنے ہتھیار ہیں اوراسے کوئی پولیس کی حمایت حاصل نہیں۔عسکری ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بھی ایک انٹرویو میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کے نظام کا جائزہ لیں طالبان لوگوں کے گلے کاٹتے ہیں اور انہیں سرعام سزائیں دیتے ہیں اگر لوگوں کو یہ نظام قبول نہیں تو انہیں خود اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔حکومت پاکستان کی طرف سے بھی اعلان کیا ہے کہ سوات آپریشن کے بعد اگر کسی اور علاقے میں بھی عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تو آپریشن کیا جائے گا۔دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
اپر دیر،پی ٹی آئی ورکرز کنونشن جانے والوں کا پولیس پر پتھراؤ، جوابی فائرنگ میں ایک شخص زخمی
شیر تو آخر بلی نکلا‘ مجھے موقع دیں‘ ملک کی قسمت بدل دوں گا، بلاول بھٹو زرداری
فیس بک پر دوستی بھارتی لڑکی کو نئی دہلی سے پاکستان کھینچ لائی
وادی کمراٹ میں 30 طلباء و طالبات پھنس گئے
دیر لوئر،صوبائی حکومت کے احکامات کے روشنی میں تحصیل خال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
امریکا ، اسرائیل اور ہندوستان کا ایجنڈا نافذ کرنے کیلئے انہیں لایا گیا،عمران خان
امپورٹڈ نے حکومت نے رات کوگیس کی قیمت 45 فیصد بڑھا کرایک اور تحفہ دے دیا
دیر لوئر،بلدیاتی انتخابات کے دن اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی اور دفعہ 144 لگادی گئی
آرمی چیف کا اپردیر مالاکنڈ ڈویژ ن کا دورہ
دیر بالا میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے
دیر بالا میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی بچی زندہ ہو گئی
دیر بالا سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ