ڈی سی دیر بالا ،ڈرائیور اور گن مین سمیت اغوا

بدھ 22 اپریل 2009 10:59

دیربالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔22اپریل 2009 ء) ڈی سی او دیر بالا عتیق الرحمن کو نامعلوم افراد نے ان کے ڈرائیور اور محافظ سمیت اغوا کرلیا ہے وہ گزشتہ روز کمشنر مالا کنڈ سید محمد جاوید کی زیر صدارت مختلف اضلاع کے ڈی سو اووز کے اجلاس کے بعد دیر بالا واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دو روز قبل سوات کے علاقے خوازہ خیلہ اور قنبر سے اغوا ہونے والے سات سیکیورٹی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

ضلع شانگلہ کی تحصیل پورن کے نائب ناظم نذیر خان ، قاف لیگ کے رہنما سراج،سابق وفاقی وزیر افضل خان لالہ کے چار محافظوں کا تا حال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ادھر دارالقضا کے قیام کے لئے تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں