بدعنوانی ختم ہو جانے سے دنیا بھی جنت بن جائے گی اورآخرت بھی، حامد شفیق

ملک کو کرپشن سے نجات دلانے کیلئے نوجوان سب سے زیادہ فعال کردار ادا کرسکتے ہیں، وائس چانسلر گومل یونیورسٹی

جمعہ 10 اپریل 2015 19:54

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) گومل یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر میجر (ر) حامد شفیق ہلال امتیاز ملٹری نے کہا ہے کہ بدعنوانی ختم ہو جانے سے دنیا بھی جنت بن جائے گی اور آخرت بھی، اس ملک کو کرپشن سے نجات دلانے کے لیئے نوجوان سب سے زیدہ فعال کردار ادا کرسکتے ہیں، ہمیں نئی نسل کو کرپشن فری معاشرہ دینے کے لیئے جدوجہد کرنی ہوگی یہ ہمارا اخلاقی فریضہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی جانب سے گومل یو نیو رسٹی میں کرپشن کے خاتمے کے لیئے نوجوانوں کے کردار سے متعلق سیمینار سے خطاب کے دوران کیا سیمینار سے سابق ایم این اے عمرفاروق خان میاں خیل، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ سردار شفیع اللہ خان گنڈہ پور، ڈائریکٹر بزنس انکو بیشن سنٹر گومل یو نیو رسٹی محسن زیب خان گنڈہ پور نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے کرپشن کو قانوی شکل دی گئی ہے اور متعدد محکمہ جات میں ایک مخصوص شرح تک کمشن یا رشوت کے حصول کو برا نہیں سمجھا جاتا حالانکہ کرپشن ایک پائی کی ہو یا اختیارات کی وہ معاشرے کے لیئے زہر قاتل ہے،انہوں نے کہا کہ انسانوں کی بداعمالیوں کی وجہ سے آسمانوں سے ہمارے لیئے رحمتوں کے فیصلوں کے دروازے بند ہوجاتے ہیں، پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے عوام پریشانی سے دوچار ہیں، مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کو کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا کیو نکہ اگر آج کے نوجوان بھی کرپشن کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو ملک کا مستقبل تابناک بنانا مشکل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں