گومل یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی، ایم فل کے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول میں دو دن کی توسیع کردی

پیر 6 اپریل 2015 18:44

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنر ل (ر ) حامد شفیق ہلا ل امتیا ز ملٹر ی نے پی ایچ ڈی ،ایم فل کے دا خلہ فارم جمع کرا نے کے شیڈو ل میں دو دن کی توسیع کر دی ہے ڈائریکٹر ایڈمشن شیخ شفیق الرحما ن کی جا نب سے جا ری اعلانیہ کے مطا بق شیڈو ل میں توسیع امیدوارو ں کی سہولت کیلئے کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ نئے شیڈو ل کے تحت پی ایچ ڈی ، ایم فل داخلہ کے خواہشمند امیدواران 9اپریل تک سٹی کیمپس میں قائم شعبہ ایڈمشن میں داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں