ڈیرہ اسما عیل خان،نامعلوم دہشتگردوں کی موٹرسائیکل سواروں پرفائرنگ،ایک شخص جاں بحق

جمعہ 3 اپریل 2015 19:13

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) دونامعلوم دہشتگردوں کی زیارت شیخ یوسف کے قریب موٹرسائیکل سواروں پرفائرنگ‘ماموں محفوظ جبکہ بھانجاگولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔صدرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکی حدودمیں قمرزمان ولدمحمدخان بلوچ سکنہ کوکاراوراسکابھانجاامجدشبیرولدغلام شبیربلوچ موٹرسائیکل پرگھرجارہے تھے کہ زیارت شیخ یوسف کے قریب لنک روڈپرپیچھے سے موٹرسائیکل پرسواردونامعلوم ملزمان نے اپنے اپنے پستول سے ان پرفائرنگ کردی۔

فائرنگ سے ماموں محفوظ رہاجبکہ امجدشبیرموقع پرجاں بحق ہوگیا۔تھانہ صدرمیں امجدشبیرکے بھائی جاویدبلوچ عرف گل شیرسکنہ دین پورنے دونامعلوم ملزمان کیخلاف 302-324/34PPCکے تحت مقدمہ درج کرادیاہے اورکہاہے کہ اسے عداوت کاپتہ نہیں ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں