ڈیرہ اسما عیل خان ، پولیوٹیم کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں پردہشتگردوں کی فائرنگ،ایک ..
تازہ ترین : 1

ڈیرہ اسما عیل خان ، پولیوٹیم کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں پردہشتگردوں کی فائرنگ،ایک اہلکار زخمی ‘جوابی فائرنگ سے دہشتگردفرارہونے میں کامیاب

ڈیرہ اسما عیل خان ، پولیوٹیم کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں پردہشتگردوں ..

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) تحصیل کلاچی کے گاؤں گرہ محبت کے قریب پولیوڈیوٹی سرانجام دینے کے بعدواپس آنیوالے پولیس اہلکاروں پردودہشتگردوں کی فائرنگ‘ایک پولیس اہلکارزخمی‘جوابی فائرنگ سے دہشتگردجنگل میں فرارہونے میں کامیاب ہوگئے‘سی ٹی ڈی پولیس نے واقعہ کامقدمہ دہشتگردی سمیت دیگردفعات کے تحت درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل حقنوازملانہ اورکانسٹیبل جمعہ خان کلاچی میں پولیوڈیوٹی سرانجام دینے کے بعدموٹرسائیکل پرواپس آرہے تھے کہ گرہ محبت کے قریب دونامعلوم دہشتگردوں نے ان پرفائرنگ کردی۔فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جمعہ خان گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیاجبکہ دوسرااہلکارمحفوظ رہا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگردقریبی جنگل کافائدہ اٹھاکرموقع سے فرارہوگئے۔سی ٹی ڈی پولیس نے دونامعلوم دہشتگردوں کیخلاف324-353-120B/34/7ATA-PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

Police officer accused of taking the biscuits

پولیس آفیسر پر اپنے ساتھی کے بسکٹ کھانے کا الزام

وقت اشاعت : 03/04/2015 - 19:10:03

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :