ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز بارش سے متعددجانورہلاک‘دیوارگرنے سے چارافرادزخمی ہوگئے‘فصلیں تباہ

جمعرات 2 اپریل 2015 18:26

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءکڑی خیسوراوردرابن میں تیزبارش اورژالہ باری‘متعددجانورہلاک‘دیوارگرنے سے چارافرادزخمی ہوگئے‘فصلیں تباہ‘ڈیرہ اسماعیل خان شہرمیں بھی بارش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کڑی خیسورمیں تیزبارش کیساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے متعددجانورہلاک ہوگئے اورکھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں۔کئی جانوربھی ہلاک ہوگئے۔ژالہ باری اوربارش کے بعددیوارگرنے سے چارافرادزخمی بھی ہوگئے جنکوفوری طورپرہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔اسی طرح درابن کے علاقہ میں بھی تیزبارش ہوئی جسکے باعث عوام کوکافی مشکلات کاسامناکرناپڑا۔ڈیرہ اسماعیل خان شہراورمضافاتی علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم سردہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں