ڈیر ہ اسماعیل خان ، تھانہ پروآکے علاقہ نائیویلہ اڈہ پرکارکی ٹکرسے ایک شخص موقع پرجاں بحق

بدھ 1 اپریل 2015 21:05

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) تھانہ پروآکے علاقہ نائیویلہ اڈہ پرکارکی ٹکرسے ایک شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ پروآکی حدودمیں خواتین کے تنازعے پرجھوک جھنڈیرکے علاقہ میں نعمت اللہ اورعنایت اللہ نے باپ بیٹے پرفائرنگ کردی جس سے اللہ وسایا محفوظ رہا جبکہ اسکاتیس سالہ بیٹاعصمت اللہ فائرنگ سے شدیدزخمی ہوگیاجسکوفوری طورپرسول ہسپتال پروآلے جایاجارہاتھاکہ اس نے راستے میں دم توڑدیا۔تھانہ پروآمیں مقتول عصمت اللہ کے والداللہ وسایاکی رپورٹ پرپولیس نے نعمت اللہ اورعنایت اللہ کیخلاف قتل واقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں