ڈیرہ اسماعیل خان ، گومل کے قریب گاڑی پر راکٹ حملہ‘ امن کمیٹی کا سربراہ جاں بحق، دو محافظ زخمی

منگل 31 مارچ 2015 11:15

ڈیرہ اسماعیل خان/ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گومل کے قریب گاڑی پر راکٹ حملہ‘ امن کمیٹی کا سربراہ شیرپاؤ محسود جاں بحق جبکہ دو محافظ زخمی ہوگئے‘ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب‘ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو گومل کے علاقے کوٹ اعظم میں نامعلوم دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے سربراہ شیرپاؤ محسود کی گاڑی پر راکٹ حملہ کیا اور بعد ازاں شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے سربراہ شیر پاؤ محسود موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے دو محافظ زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں