پیپلز پارٹی نے گومل کے سلیکشن بورڈ ز کی منسوخی کو یو نیو رسٹی دشمن فیصلہ قرار دیدیا،قومی اسمبلی میں آواز اٹھانے کا علان

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:36

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی حکومت کی جانب سے گومل یو نیو رسٹی کے سلیکشن بورڈ ز کی منسوخی کو یو نیو رسٹی دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھانے کا علان کردیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے 2008اور 2014میں گومل یو نیو رسٹی میں ہونے والے سلیکشن بورڈ کی منسوخی ایک غیر قانونی، غیر آئینی اور علاقہ و تعلیم دشمن فیصلہ ہے ، انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ادوار میں ہونے والی بھرتیوں میں پیپلز پارٹی کادور حکومت نہیں تھا اور اس میں ہمیں تحفظات بھی تھے مگر اب موجودہ حالات میں ماضی کی تمام بھرتیوں کو منسوخ کرنا یو نیو رسٹی اور ایک بحران سے دوچار کرنے اور اس مادرعلمی کو ختم کرنے کی سازش محسوس ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری اعلامیہ NO.SO(U-I)HE/3-23/2014مورخہ 11-03-2015اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ صوبائی حکومت ڈیرہ اسما عیل خان دشمنی پر اتر آئی ہے اور ایک اہم تعلیمی ادارہ سے متعلق اس قسم کے غیر زمہ دارانہ فیصلے اس خطہ کو تعلیم سے دور کرنے کی کوشش ہے جسے ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ سلیکشن بورڈ ز کی سفارشات کو سنڈیکیٹ میں حتمی منظوری دیجاتی ہے جس میں صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمہ جات کی نمائندگی موجود ہوتی ہے، اگر بھرتیاں غلط ہو ئیں تو پھر اس وقت کے صوبائی حکومت کے نمائندگان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی اب کئی سال گذرنے کے بعد بھرتیوں کی منسوخی صوبائی حکومت کی ٹیم کی نااہلی کا ایک بڑا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخواہ کو بھی اس معاملہ میں حقائق سے آگاہ نہیں کیا گیا ورنہ وہ ایک سینئر سیاست دان ہیں جو صوبائی حکومت کی بیو ر وکریسی کی نااہل ٹیم سے بخوبی آگاہ ہیں اس کے باوجود گومل یو نیو رسٹی کے معاملہ پر گورنر کی جانب سے صوبائی حکومت کا ساتھ دینا انتہائی تشویش ناک اور افسوس ناک ہے ، انہوں نے کہا کہ سابقہ گورنر اویس احمد غنی کی جانب سے قائم کی گئی تحقیقاتی ٹیم نے بھی 2008میں ہونے بوالے سلیکشن بورڈ کے خلاف تحقیقات کی تھیں اور الزامات کو حقائق کے برعکس قرار دیا تھا جبکہ اعلیٰ عدلیہ کے اس ضمن میں فیصلہ جات بھی موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ تین دن گذرنے کے باوجود ڈیرہ اسما عیل خان کے عوام اور اس خطہ کی اہم مادر علمی کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی خاموشی قابل مذمت ہے، اب پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر اس کیس کو لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی میں اس معاملہ پر صوبائی حکومت کی جانب سے گومل یو نیو رسٹی اور ڈیرہ اسما عیل خان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف نہ صرف آواز بلند کریں گے بلکہ ہر فورم پر اس مادر علمی کا تحفظ بھی کریں گے �

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں