ڈیرہ اسماعیل خان، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ اجلاس

جمعہ 20 مارچ 2015 17:10

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2014-15کا جائزہ اجلاس کمشنر ڈیرہ ڈویژن ذاکر حسین آفریدی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نثار احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کے علاوہ ایکسن سی اینڈ ڈبلیو، ایکسن پبلک ہیلتھ، ایکسن ایریگیشن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہوں و نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ذاکر حسین آفریدی کو محکمہ مواصلات و تعمیرات، محکمہ آبپاشی، آبنوشی، تعلیم ، صحت، کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام حلقوں میں 2014-15کے دوران مکمل کئے گئے اور جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، انہیں بتایا گیا کہ 2014-15کے دوران مختلف حلقہ جات میں صوبائی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز سے سڑکوں اور پُلوں کی تعمیر ، پرائمری سکولوں کا قیام، بعض پرائمری سکولز کا درجہ مڈل تک اور بعض مڈل کا ہائی سکول تک بڑھانا شامل ہے، اسی طرح بعض ہائی سکولز کا درجہ ہائیر سیکنڈری سکولز تک بڑھانا شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہیں بتایا گیا کہ صحت کے شعبے کی ترقی اور بہتری کیلئے بھی خاطر خواہ تعمیراتی عمل مکمل ہو چکا ہے اور کچھ تکمیل کے مراحل میں ہے، انہیں بتایا گیا کہ ڈیر ہ اسماعیل خان اور اس کے دور دراز علاقوں میں بنیادی صحت کے مراکز، رورل ہیلتھ سنٹرز کی تعمیر اور ادویات کی فراہمی سے بے شمار لوگ استفادہ حاصل کر سکیں گے، انہیں بتایا گیا کہ بعض سکولز اور ہسپتالوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بائنڈری وال کی تعمیر، ہینڈ پمپس کی تنصیب، صحت و صفائی کی سہولیات اور تعمیرات کے علاوہ ڈیرہ کے مختلف یونین کونسلز میں بلیک ٹاپ سڑکوں کی تعمیر ، گلیوں ، نالیوں کی تعمیر، نالوں کی صفائی جیسے اقدامات جو صوبائی حکومت کی طرف سے اٹھائے جا رہے ہیں۔

،عام لوگوں کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 2014-15کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جائزہ اجلاس کا مقصد، ترقیاتی کاموں کی تفصیلات معلوم کرنا اور تمام محکموں کو اس بات کا پابند بنانا ہے کہ وہ باہمی تعاون بروئے کار لاتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کریں اور تمام ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کریں تاکہ ترقیاتی فنڈزضائع نہ ہوں۔ انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، ان کاموں میں شفافیت کا عنصر نظر آئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں