ڈیرہ ،شادی شدہ خاتون نے خاوندکے پستول سے فائرکرکے خودکوزخمی کردیا
تازہ ترین : 1

ڈیرہ ،شادی شدہ خاتون نے خاوندکے پستول سے فائرکرکے خودکوزخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)کڑی خیسورکے گاؤں وانڈہ مٹھہ میں شادی شدہ خاتون نے خاوندکے پستول سے فائرکرکے خودکوزخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق گاؤں وانڈہ مٹھہ میں روبینہ بی بی زوجہ دستگیرنے اپنے خاوندکاپستول اٹھاکرفائرکرکے خودکوزخمی کرلیا۔ذرائع کے مطابق روبیہ بی بی نے گھروالوں سے چوری موبائل رکھاہواتھا اورگھروالوں کی طرف سے موبائل پکڑے جانے اوراسکوقتل کی دھمکیوں کے ڈرکے بعداس نے یہ اقدام اٹھایاہے۔

وقت اشاعت : 11/03/2015 - 20:34:22

اس خبر پر آپ کی رائے‎