ڈیرہ ،سردارعلی امین گنڈہ پورکی رہائشگاہ پردستی بم دھماکے کے بعد پولیس کاعلاقے میں سرچ آپریشن،

سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا‘وزیرمال کی رہائشگاہ کی سیکورٹی سخت

بدھ 11 مارچ 2015 19:59

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پورکی رہائشگاہ پردستی بم دھماکے کے بعدکینٹ پولیس کاعلاقے میں سرچ آپریشن‘سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف دہشتگردی اوردھماکہ خیزموادکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا‘وزیرمال کی رہائشگاہ کی سیکورٹی سخت کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پورکی رہائشگاہ پردستی بم دھماکے کے حملے کے بعدکینٹ پولیس نے علاقے کاسرچ آپریشن کیا اورمتعددمشکوک افراد کو گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی پولیس نے وزیرمال کے بڑے بھائی عمرامین گنڈہ پورکی مدعیت میں نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف 3/4Exp-7ATA-PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں انہوں نے کہاکہ انکی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں۔ دوسری طرف پولیس نے وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پورکی رہائشگاہ کی سیکورٹی سخت کردی ہے۔اسی طرح صوبائی وزیر مال کی رہائشگاہ کے عقب جہاں سے حملہ آوروں نے گزشتہ روزہینڈگرنیڈپھینکاتھاوہاں پررات کے اوقات میں ہنگامی بنیادوں پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں