ڈیرہ ،پولیس کاپہاڑپورسرکل کی حدودمیں سرچ آپریشن، 64 افرادگرفتار،
تازہ ترین : 1

ڈیرہ ،پولیس کاپہاڑپورسرکل کی حدودمیں سرچ آپریشن، 64 افرادگرفتار،

دوکلاشنکوف‘دوشارٹ گن سمیت دیگراسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)ڈیرہ پولیس کاڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پرپہاڑپورسرکل کی حدودمیں سرچ آپریشن‘ 64 مشتبہ افرادگرفتار‘دوکلاشنکوف‘دوشارٹ گن سمیت دیگراسلحہ برآمد‘79مکانات‘تیرہ ہوٹلز‘38دینی مدارس اورفرقہ واریت ودہشتگردی کے سابقہ مقدمات میں ملوث شیڈول فورکے نوافرادکی چیکنگ‘13ملزمان اشتہاری گرفتار‘84تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی چیکنگ‘64 کوسیکورٹی سخت بنانے کی ہدایات اوربیس تعلیمی اداروں کووارننگ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پرڈیرہ پولیس نے پہاڑپورسرکل کی حدودمیں سرچ آپریشن کیا۔64مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے ان سے دوکلاشنکوف‘دوشارٹ گن‘ایک رائفل‘ایک چاقواور89کارتوس برآمدکرلئے۔پولیس نے 79مکانات‘تیرہ ہوٹلز‘38دینی مدارس اورفرقہ واریت ودہشتگردی کے سابقہ مقدمات میں ملوث شیڈول فورکے نوافرادکی چیکنگ کی۔پولیس نے 84تعلیمی اداروں کی چیکنگ کے دوران ناقص سیکورٹی پر84تعلیمی اداروں کوہدایات جاری کیں اوربیس تعلیمی اداروں کووارننگ جاری کی گئی۔پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب تیرہ ملزمان اشتہاری بھی گرفتارکرلئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/03/2015 - 19:58:05

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :