گومل یو نیو رسٹی میں آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کا افتتاح کردیا گیا
تازہ ترین : 1

گومل یو نیو رسٹی میں آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کا افتتاح کردیا گیا

ڈیرہ اسما عیل خان( پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) گومل یو نیو رسٹی میں آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کا افتتاح کردیا گیا، گومل یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل(ر) حامد شفیق ہلال امتیاز ملٹری نے آفس کا باقائدہ افتتاح کیا، اس موقع پر بانی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل خان اور دیگر ماہرین بھی موجود تھے، وائس چانسلر نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمشن کی ہدایات کے تحت قائم یہ دفتر گومل یو نیو رسٹی میں تحقیق کے فروغ اور یو نیو رسٹی کی نیک نامی میں اضافے کے ساتھ یو نیو رسٹی کی تحقیق سے عوام کے لیئے مفید بنانے میں اہم کردار اد ا کرے گا، انہوں نے کہا کہ اس دفتر کے قیام سے یو نیو رسٹی اور انڈسٹری کے درمیان رابطہ قائم ہوگا جس سے طلبہ اور اس علاقہ کا مستقبل مذید تابناک ہوگا، بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد جمیل خان نے کہا کہ انشاء اللہ ٹیم ورک کے زریعے ہم اس کے مثبت، دور رس اور بہترین نتائج فراہم کریں گے اور ثابت کریں گے کہ ہمارے طلبہ اور ریسرچ سکالرز ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 08/03/2015 - 17:01:23

اس خبر پر آپ کی رائے‎