ڈیرہ ،شورکوٹ میں 6افرادنے لاتوں مکوں سے باراتیوں پرحملہ کردیا‘ایک خاتون زخمی

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:37

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)شورکوٹ کے مقام پرچھ افرادنے لاتوں مکوں سے باراتیوں پرحملہ کردیا‘ایک خاتون زخمی‘صدرپولیس نے زخمی خاتون کی رپورٹ پرچھ افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکی حدودمیں واقع علاقہ شورکوٹ میں کالونامی شخص کے گھرکے سامنے سے عبدالحمیدولدیاسین سکنہ گنڈی عمرخان کی شادی کی بارات روانہ تھی کہ آصف‘ملازم‘غلام صدیق‘اصغر‘امام بخش اوررمضان سکنائے گنڈی عمرخان نے باراتیوں پرلاتوں مکوں سے حملہ کردیا۔

جس سے دولہے کی والدہ حمیداں بی بی زخمی ہوگئی۔تھانہ صدرپولیس نے حمیداں بی بی کی رپورٹ پرچھ افرادکیخلاف 354-382-337A(1)PPCکے تحت رپورٹ درج کرلی ۔جس میں حمیداں بی بی نے کہاہے کہ ملزمان نے حملے کے دوران اس کاپانچ تولے کاسونے کاہاربھی کھینچ لیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں