ڈیرہ اسماعیل خان ، سول ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2پائلٹ جاں بحق

بدھ 4 مارچ 2015 19:49

ڈیرہ اسماعیل خان ، سول ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2پائلٹ جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(ایم حمید پیرزادہ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4 مارچ۔2015ء)ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل پروآ میرن کے علاقے بھوٹیسر مینر کے قریب سول ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ جیٹ فائیو گر کر تباہ ہونے سے دو پائلٹ جاں بحق ہو گئے ہیں ۔طیارہ گرنے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس موقعہ پر پہنچ گئی ہیں ۔مقامی افراد کے مطابق علاقے میں تیز بارش کا سلسلہ جاری تھا اور طیارہ حادثہ کی وجہ آسمانی بجلی بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر زرائع کے مطابق رفیقی ایئر بیس کا یہ چھوٹا طیارہ جھنگ کے علاقہ شورکوٹ سے کئی روز سے اسی علاقے میں تربیتی پرواز کیلئے گھوم رہا تھا کہ موسم کی اچانک تبدیلی اور آسمانی بجلی گرنے کی زد میں آگیا اور گر کر کریش ہو گیا۔جس سے اس میں سوار دو پائلٹ اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور ان کی لاشیں ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی جنھیں امدادی ٹیموں نے اکٹھا کیا جارہا ہے اندھیرا ہو نے اور بارش کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں