ڈیرہ اسماعیل خان ‘جیل پر طالبان حملے کے دوران فرار ہونے والے مجرم کو پھول نگر پولیس نے گرفتارکر لیا

بدھ 4 مارچ 2015 13:52

پھول نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر طالبان حملے کے دوران فرار ہونے والے مجرم کو پھول نگر پولیس نے گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ صدر ایوب گجر نے مجرم کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال قبل طالبان کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل جیل توڑنے کی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے قیدیوں میں قتل کے جرم میں سزا یافتہ گْل محمد ولد فیض محمد بھی تھا جس نے احساس ادارے کے حوالدار اکرام اللہ کے والد عبدالغفار کو لکی مروت میں قتل کیا تھا اور اْس کو 25 سال قید کی سزا ہوئی تھی تاہم طالبان کے جیل پر حملہ میں فرار ہونے والے قیدیوں میں یہ بھی اْس وقت فرار ہو کر پنجاب میں مختلف علاقوں میں مختصر عرصہ کیلئے رہائش پذیر ہوتا اور پھر اپنا ٹھکانہ تبدیل کر لیتا۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ پھول نگر اور اِس کے گردو نواح میں بھی تین چار بار اپنی رہائش تبدیل کر چکا ہے۔ جس پر اِس کو مشکوک جان کر پولیس نے اِس کی ریکی کی اور کنفرم ہونے پر پولیس تھانہ صدر پھول نگر نے اِس کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں