سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے ایام کے دوران ضلع بھرکے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب‘سرکاری ملازمین وشہری رقم کے حصول کیلئے اے ٹی ایم مشینوں کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے لگے

پیر 2 مارچ 2015 17:38

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء )سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے ایام کے دوران ضلع بھرکے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب‘سرکاری ملازمین وشہری رقم کے حصول کیلئے اے ٹی ایم مشینوں کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے لگے‘عوامی وتجارتی حلقوں کاسٹیٹ بنک ڈیرہ سے اس بارے فوری کارروائی کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہینے کے شروع کے ایام جب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ہوتی ہے انہی ایام میں ضلع بھرکے بینکوں الفلاح بینک‘خیبربینک‘نیشنل بینک‘یوبی ایل بینک‘حبیب بینک سمیت دیگربینک برانچزکی اے ٹی ایم مشینیں خراب ہوگئی ہیں۔

سرکاری ملازمین اورشہری رقم کے حصول کیلئے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کے چکرلگالگاکرتھک چکے ہیں۔بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کے باہراے ٹی ایم مشین خراب ہے کے نوٹس چسپاں ہیں۔عوامی وتجارتی حلقوں نے سٹیٹ بنک ڈیرہ اسماعیل خان کے ذمہ داران سے اس بارے فوری نوٹس لیتے ہوئے بینکوں کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں