ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

پیر 2 مارچ 2015 13:27

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ضلع بھر میں 2 لاکھ 99 ہزار 281 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر سے خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈی آئی خان میں 4 روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کی 47 یونین کونسل میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے 2 لاکھ 99 ہزار 281 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں پولیو قطرے پلانے کے لئے 780 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں پولیو مہم کے حوالے سے ڈی سی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لئے ایف سی اور پولیس ورکرز کی سکیورٹی کے لئے ایف سی اور پولیس کے جوان بھی موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ساتھ تمام بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف بھی مکمل کرنے کی کوشش کریں گے ضلع بھر میں سکیورتی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور تمام والدین کو بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی ہدایت کی گئی ہے پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلوانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں