ڈیرہ‘ ریٹائرڈپرنسپل ایلیمنٹری کالج حاجی عبدالرحمن خان کو سپرد خاک کر دیاگیا

اتوار 1 مارچ 2015 16:06

ڈیرہ اسماعیل خان(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)ریٹائرڈپرنسپل ایلیمنٹری کالج حاجی عبدالرحمن خان کی نمازجنازہ عیدگاہ کلاں میں اداکی گئی۔نمازجنازہ مولاناحماداللہ فاروق نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں سابق ضلع ناظم حاجی عبدالرؤف‘ہارون اعوان ایڈووکیٹ‘مسلم لیگ ن کے امیدوارصوبائی اسمبلی سردارقیضارخان میانخیل‘مسلم لیگی رہنماڈاکٹرعبداللہ ظفری‘انجمن تاجران شرقی سرکلرروڈکے صدرچوہدری جمیل احمد‘سابق امیدوارصوبائی اسمبلی ملک قیوم حسام‘سابق ناظم محمدحنیف پیپاایڈووکیٹ‘جماعت اسلامی کسان بورڈکے صدرحافظ محمدرمضان‘سینئرصحافیوں‘ایس ای محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت محکمہ سی اینڈڈبلیواورمحکمہ پبلک ہیلتھ سمیت دیگرسرکاری اداروں کے سربراہان واہلکاران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

بعدمیں مرحوم کوانکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔حاجی عبدالرحمن خان ایکسین پبلک ہیلتھ مسعودالرحمن‘اخترالرحمن اورعبیدالرحمن کے والد‘محکمہ سی اینڈڈبلیوکے ایس ڈی اوحاجی جاویدرحیم کے چچااورسینئرصحافی محمدریحان اورریٹائرڈفوجی محمدجمیل کے سسرتھے۔مرحوم کی رسم قرآن خوانی آج بروزسوموارصبح دس بجے صدربازارمیں اداکی جائیگی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں