نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیرہ پر موجود 2نوجوان جاں بحق

بدھ 2 مئی 2018 23:40

ڈسکہ۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیرہ پر موجود 2نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تھانہ موترہ کے علاقہ ہپو گڑھا میں دونوجوان دوست 18سالہ عمران اور16سالہ ولید ڈیرہ پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار 2افراد آئے اور آتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پر پہنچے اور انہوں نے نعشیں موترہ پولیس کے حوالے کردیں جس پر تھانہ موترہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں