موٹرسائیکل کی ٹکرسے 20سالہ نو جوان جاں بحق

اتوار 8 اپریل 2018 19:30

ڈسکہ۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2018ء) تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹکرسے 20سالہ نو جوان جاں بحق ہو گیا، تفصیل کے مطا بق تھانہ سٹی کے علاقہ بھروکی کلاں کا 20سالہ احسن اقبال سڑک کنارے پیدل چل کر کام کے سلسلہ میں جارہاتھاکہ اسی دوران اس کو پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار موٹرسائیکل جس کو ملزم عرفان چلارہاتھا نے زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں