ڈسکہ‘ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کو قتل کر دیا

بدھ 4 اپریل 2018 18:20

ڈسکہ۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کو موت کے گھاٹ اتاردیا ‘ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ گلستان کالونی کا رہائشی محمدشیراز اپنے والد امجد جوکہ حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم تھا کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شہرسے واپس اپنے گھر کی طرف جارہاتھا کہ جب وہ کالج روڈپر گلہ سنیاراں کے قریب پہنچے توان پرپیچھے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرناشروع کردی جس کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم امجد شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے گوجرانوالہ سی ایم ایچ لے جایاگیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا‘ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں