نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ماں اوربیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیا

منگل 3 اپریل 2018 23:32

ڈسکہ۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے گھرمیں سوئے ماں اوربیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیا، تفصیل کے مطا بق تھانہ سٹی کے علاقہ یونس آبادکی خاتون حمیداں بی بی اپنے جواں سالہ بیٹے وحید کے ہمراہ گھرمیں رہتی تھی ،گزشتہ صبح ان کے گھر کا دروازہ نہ کھلاتو محلہ داروں نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہ آیا، جس پر محلے داروں کو فکر لاحق ہوئی توانہوںنے کھڑکی سے دیکھاتودونوں ماں اور بیٹے کی خون میں لت پت نعشیں کمرے میں پڑی ہوئی تھیں جن کودیکھ کر اہل محلہ نے مقامی پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر دونوں نعشوںکوپوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دونوں ماں بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کیاہے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں