آل رائونڈر عمید آصف کا ڈسکہ پہنچنے پر شاندار استقبال

اتوار 1 اپریل 2018 19:50

ڈسکہ۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء)سپوت ڈسکہ پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آل رائونڈر عمید آصف کا آبائی شہر ڈسکہ پہنچنے پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے والد حاجی محمد آصف مغل ، ان کے چچا محمد الیاس مغل اور محمدسعید مغل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

عمید آصف کا پل نہر بی آر بی پر شہریوں نے شاندار استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیںاور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اس کے بعد انہیں بہت بڑے جلوس کی شکل میں میلاد چوک لایا گیا یہاں پر ان کی دستار بندی کی گئی اس موقع پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے عمید آصف مغل نے کہا کہ اہل ڈسکہ نے آج میرا جس طرح تاریخی استقبال کیا یہ مجھے مدتوں یاد رہے گا اور میرے شہر کے باسیوں کی مجھ سے محبت مجھ پر قرض ہے جو میں قومی ٹیم میں شامل ہوکر بہترین کارکردگی دکھا کر لوٹاوں گا ۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں