پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی

اتوار 1 اپریل 2018 19:50

ڈسکہ۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن اوراندھیروں سے روشنی کی طرف جارہا ہے سی پیک تین براعظموں کو ملانے والا بہت بڑا پراجیکٹ ہے‘ مسلم لیگ (ن)حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور اسی کارکردگی کی بناپرانشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی رضا سید ایڈووکیٹ کی شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے جاری منصوبے بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں گے موجودہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ن)نے عوام کی بھلائی کیلئے جو کام کئے انہی کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور آنے والے دور میں بھی عوامی خدمت کا یہ عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں