ایسٹر کے موقع پرمعذور اور بیوائوں میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب

جمعہ 30 مارچ 2018 22:28

ڈسکہ۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء)حکومت کی طرف سے ایسٹر کے موقع پر معذور اور بیوائوں میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ (ن)حکومت کی طرف سے ایسٹر کے موقع پر 60مسیحی معذور اور بیوائوں کو5ہزار روپے فی کس کے امدادی چیک دیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سیدافتخارالحسن ظاہرے شاہ نے خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)حکومت عوام کی حقیقی خیرخواہ ہے اور عوام کو درپیش مسائل سے باخبر ہے اور موجودہ دور حکومت میں کافی حد تک عوامی مسائل پر قابو پالیا گیا ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا عمل جاری رہے گا اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی ذوالفقار غوری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دیے گئے امدادی چیک مسیحی برادری کیلئے ایسٹر پر ایک تحفہ ہے جس سے ایسٹر کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں انہوں نے مسیحی برادری سے کہا کہ آنے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے میاں محمدنواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں اورمسلم لیگ (ن)حکومت کو کامیاب کرائیں اس موقع پر تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)میاں اے دی رفیق ، سٹی صدرمحمدافضل منشاء،رکن صوبائی اسمبلی محمد آصف باجوہ ، توحید اقبال بٹ ، اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد نذیر، تحصیلدار محمد ظفر مغل، صدر یونین آف جرنلسٹ محمدامین رضا ودیگر بھی موجود تھے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں