تیز رفتار رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر 5سالہ بچی جاں بحق ،ماں باپ شدید زخمی

پیر 26 مارچ 2018 23:45

ڈسکہ۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) تیز رفتار رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر 5سالہ بچی جاں بحق ماں باپ شدید زخمی۔

(جاری ہے)

نواحی موضع برج چیمہ کے رہائشی زید اپنی بیوی فوذیہ اور 5سالہ بیٹی سدرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ڈسکہ آرہے تھے جب وہ مین جی ٹی روڈ رنجھائی کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 5سالہ سدرہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ زید اور اس کی بیوی فوذیہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ پہنچا دیا گیا جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں